پاکستان
01 مارچ ، 2013

امریکا:پاکستانی سفیر شیری رحمان کی سینیٹر رابرٹ کیسی سے ملاقات

امریکا:پاکستانی سفیر شیری رحمان کی سینیٹر رابرٹ کیسی سے ملاقات

واشنگٹن…امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان نے سینیٹر رابرٹ کیسی سے ملاقات کی اور پاک امریکا تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ شیری رحمان نے امریکی سینیٹر رابرٹ کیسی کو پاک امریکا تعلقات میں پیش رفت اور دیسی ساختہ بموں کی روک تھام کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔۔ سینیٹر کیسی نے اس بارے میں پاکستانی اقدامات کو سراہا اور گھریلو ساختہ بموں کے انسداد کے لیے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورت حال اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزید خبریں :