04 جنوری ، 2025
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں چوری کے ملزم کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ چوری کے ملزم پرتھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملزم نذیر دمے کا مریض تھا، اسے سانس کی تکلیف ہوئی جس پر اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔
تاہم ملزم اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔