پاکستان
01 مارچ ، 2013

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

کراچی…مارچ کا پہلا سورج بھی طلوع نہیں ہوا کہ کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق طارق روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا،جسے طبی امداد کے لئے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا، مقتول کی شناخت 23 سالہ محسن کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ محمود آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

مزید خبریں :