01 مارچ ، 2013
لکی مروت …لکی مروت میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کو بارودی موادسے تباہ کردیا۔پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے اباخیل میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔بارودی مواد پھٹنے سے اسکول کے دو کمروں کو نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔