Time 05 جنوری ، 2025
دنیا

انگلینڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ

برطانیہ کے شہر شیفیلڈ کے ریسٹورنٹ میں مذہبی تعصب کا واقعہ پیش آیا ہے۔

انگلینڈ کے علاقے شیفیلڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا، گروہ نے ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ کی اور عملےکو ہراساں بھی کیا۔

ریسٹورنٹ مالک رحیم اللہ خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی شہری نشے کی حالت میں تھے، کھانا کھانے کے بعد کاؤنٹر پر شور مچا دیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کا گوشت ملایا گیا ہے۔

رحیم اللہ خان کے مطابق حملے میں ریسٹورنٹ کی شیشے اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچا۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے انھیں بتایا کہ بیف مینیو میں ہے ہی نہیں تاہم نشے میں دھت افراد نے ورکرز پر حملہ کر دیا، واقعے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

برطانوی پولیس کی جانب سے شیفیلڈ ریسٹورنٹ میں پیش آنے والے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :