01 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی میں مارچ کے پہلے ہی روزدہشت گردوں نے 4افراد کی زندگی کی چراغ گل کر دیئے۔کراچی میں کاروباری افراد ہوں یا قانون نافذ کرنے والے اہلکار یا پھر عام شہری ،مسلح دہشت گرد جب چاہتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں نشانہ بناڈالتے ہیں۔مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی دہشت گردوں نے اورنگی ٹاوٴن منصورنگر میں فائرنگ کر کے سیاسی جماعت کے کارکن کو قتل کر دیا جس کی شناخت شفقت کے نام سے ہوئی ہے۔ بلدیہ ٹاوٴن نمبر 8 میں فائرنگ کا نشانہ بنی 40 سالہ خاتون۔اولڈ سٹی ایریا نیپئر روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے،جسے تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ،مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، جبکہ حسن اسکوائر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب مواچھ گوٹھ میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران 6 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر کے ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔