پاکستان
01 مارچ ، 2012

خیرپور :پولیس اہلکار نے ساتھی اہلکار کو قتل کر کے خودکشی کرلی

خیرپور … خیرپور میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے ساتھی اہلکار اور راہگیر کو قتل کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ ببرلو کے قریب آرمی موڑ پولیس چوکی پر ایک پولیس اہلکار عبدالرشید شیخ نے فائرنگ کر کے چوکی پر تعینات پولیس کانسٹبل عبدالرزاق گلال اور ایک راہگیر باد شاہ شیخ کو موقع پر ہلاک کر دیا بعد میں ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ دو نوں پولیس اہلکار ببرلو شہر کے رہائشی تھے۔ حملہ آور پولیس اہلکار عبدالرشید شیخ قومی شاہراہ پر گشت کی ڈیوٹی پر مامور تھا۔ عبدالرزاق گلال آرمی موڑ پولیس چوکی پر تعینات تھا۔ حملہ آور پولیس اہلکار عبدالرشید شیخ صبح کو 6بجے سرکاری کلاشن کوف کے ہمراہ اچانک آرمی موڑ پولیس چوکی پر پہنچا اور فائرنگ کر دی۔ ایس ایچ او ببر لو زاہد ابڑوکے مطابق متعلق دونوں پولیس اہلکاروں کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں سے معلومات حاصل کی جارہی ہے اور واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :