01 مارچ ، 2013
لاہور…حکومت پنجاب نے برطرف کیے گئے 71 ینگ ڈاکٹرز کو ملازمتوں پر بحال کر دیا ،ان ینگ ڈاکٹرز کو اسپتالوں میں کام نہ کرنے اور دیگر بے ضابطگیوں کے الزامات میں برطرف کیا گیا تھا ،حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد حکومت نے برطرف کیے گئے 71 ڈاکٹرز کو نوکری پر بحال کر دیا ،محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کی برطرفی اور معطلی کے ساتھ انہیں جاری کیے گئے شوکاز نوٹس اور تبادلوں کے احکامات بھی واپس لے لیے گئے ۔