01 مارچ ، 2013
اسلام آباد…ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے انور ورک نے کہا ہے کہ توقیر صادق کیس نیب سے متعلقہ ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارہ نیب کو صرف مدد فراہم کر رہاہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں ڈی جی ایف آئی اے کاکہناتھاکہ غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینجز کے خلاف کارروائی کرکے اُنہیں کم ترین سطح پرلے آئیں گے۔ گذشتہ روز اسلام آباد میں ایک سیکٹر میں چھاپہ مار کر غیر قانونی ٹیلے فون ایکسچینج پکڑی ، جس سے ہر ماہ قومی خزانہ کو 15 ملین روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا۔