01 مارچ ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں کے تمام تعلیمی ادارے سرمائی تعطیلات کے بعد آج سے کھل گئے ہیں تاہم طلباء کی حاضری معمول سے کم رہی کوئٹہ اور صوبے کے سرد علاقوں میں آج سے سرکاری و غیر سرکاری پرائمری ، مڈل اور ہائی اسکولوں سمیت کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں آج سے تعلیمی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں پہلے روز اساتذہ اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر رہے تاہم طلباء کی حاضری انتہائی کم تھی۔اسکو ل انتظامیہ کے مطابق ڈھائی ماہ کی تعطیلات گزارنے اکثر بچے دوسرے شہروں میں گئے ہوئے جنھیں آنے میں چند روز لگے گے تاہم اسکولوں میں تدریسی عمل چند روز میں شروع کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب بازاروں میں بچے اپنے والدین کے ہمراہ نصاب کی کتابیں ، کاپیاں ، بیگ اور دیگر اشیاء خرید رہے ہیں ۔