01 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک میں 80 فی صد وارداتوں میں لشکر جھنگوی ملو ث ہے ،لشکر جھنگوی کی تمام معلومات پنجاب حکومت کو فراہم کردی ہیں۔ لندن روانگی سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں رحمان ملک کا کہناتھاکہ آل پارٹیز کانفرنس ایک اچھا اقدام ہے، دہشت گردی کے خلاف مل کر لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے لشکر جھنگوی کے ساتھ تعلقات پر الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔