پاکستان
01 مارچ ، 2013

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں:ن لیگ اور ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں:ن لیگ اور ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

اسلام آباد…مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن پرویز ملک نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ عوام کو ریلیف دیا جانا چاہئے تھا لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ایم کیو ایم کے سید آصف حسنین نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بلا جواز ہے۔ اوگرا کے حوالے سے قائم کمیٹی کو اس سلسلے میں اعتماد میں نہیں لیاگیا۔ سید آصف حسنین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ کیخلاف ایم کیو ایم واک آؤٹ کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی ن لیگ اور ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

مزید خبریں :