01 مارچ ، 2013
کراچی…حکومت سندھ نے شاہ زیب قتل کیس کے سرکاری وکیل عبدالمعروف کو مقدمے کے چالان میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ پر اعتراض کرنے پر کیس سے علیحدہ کردیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کی عدالت میں صرف شاہ زیب قتل کیس میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شاہد آرائیں فرائض انجام دیں گے۔جبکہ دیگر مقدمات کے سرکاری وکیل عبدالمعروف ہی رہیں گے۔عبدالمعروف ایڈووکیٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے چالان میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ پر اعتراض اور مقدمہ سیشن عدالت منتقلی کی تجویز دی تھی۔سرکاری وکیل کو مقدمے سے اس وقت ہٹا یا گیا جب عدالت مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل کی مقدمہ سیشن عدالت منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ 4 مارچ تک محفوظ کر چکی ہے۔