پاکستان
01 مارچ ، 2013

نوازشر یف سے یاسین ملک کی ملاقات ،کشمیرسمیت اہم امورپر تبادلہ خیال

 نوازشر یف سے یاسین ملک کی ملاقات ،کشمیرسمیت اہم امورپر تبادلہ خیال

لاہور…مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نوازشر یف سے جموں کشمیر لبر یشن فر نٹ کے چےئر مین یاسین ملک نے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر ‘خطے کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔ جمعہ کے روز رائے ونڈ میں ہونیوالی ملاقات کے دوران یاسین ملک نے میاں نوازشر یف کو افضل گرو کو بھارت کی جانب سے دی جانیوالی پھانسی کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال سے آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران یاسین ملک نے میاں نوازشر یف سے انکے بھائی عباس شر یف کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا ۔ میاں نوازشر یف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیری عوام کی مکمل سپورٹ کر تا ہے اور ہمارا مطا لبہ ہے کہ بھارت اقوام متحد کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو فی طور نہ صرف حل کر یں بلکہ کشمیر یوں پر مظالم کا سلسلہ بھی بند کیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکو مت میں مسئلہ کشمیر حل کے انتہائی قر یب تھا مگر پر ویز مشرف نے اقتدار پر قبضہ کر کے مسئلہ کے حل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن اور پاک بھارت تعلقات کی مضبوطی اور بہتری کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہو چکا ہے اور جتنی جلدی مسئلہ کشمیر کا حل کیا جا ئے گا یہ خطے اور بھارت کیلئے اتنا ہی فائدہ مند ہوگا ۔

مزید خبریں :