پاکستان
01 مارچ ، 2013

پشاور: غیر قانونی کنکشن کاٹنے پرمشتعل افراد کا محکمہ سوئی گیس کے دفتر پرحملہ

پشاور: غیر قانونی کنکشن کاٹنے پرمشتعل افراد کا محکمہ سوئی گیس کے دفتر پرحملہ

پشاور …پشاور میں گیس کے مشتعل صارفین نے محکمہ گیس کے دفتر پرحملہ کردیا۔پشاور میں سوئی ناردرن گیس کے دفتر پر تعینات گارڈز کو مشتعل صارفین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کے عملے نے ارمڑ کے علاقے میں افغان مہاجرین کے غیر قانونی کنکشنز کاٹے تھے۔ افغان مہاجرین نے اہل کاروں پر تشدد کیا جس پر انہوں نے ہڑتال کردی۔ ہڑتال پر عام صارفین مشتعل ہوگئے اور محکمہ گیس کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ گارڈز کی ہوائی فائرنگ کے بعد پولیس پہنچ گئی جس پر صارفین منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :