01 مارچ ، 2013
اسلام آباد…گذشتہ ماہ دال چنا اور آلو مہنگے ہوئے، جبکہ عوام کو بجلی کے نرخوں میں 17 فیصد اضافے کا جھٹکا بھی دیا گیا۔پاکستان شماریات بیورو کے اعداد شمار کے مطابق فروری کے مہینے میں مہنگائی میں اضافہ 7اعشاریہ 38 فیصد رہا۔اس دوران دال چنا کی میں 43 فیصد اضافہ ہوا، عوام کے لیے چاول بھی مہنگا رہا اور اس کی قیمت میں بھی 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔آلو کی قیمت میں 17 فیصد بڑھی۔بات صرف یہاں ختم نہیں ہوتی حکومتی دعووں کو غلط قرار دیتے ہوئے شماریات بیورو نے بتا دیا کہ جولائی 2012 سے فروری 2013کے درمیان مہنگائی میں 8.16 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔