01 مارچ ، 2013
سیکرامنٹو…کیلی فورنیا کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ کئی گھر خالی کرالئے گئے ہیں۔کیلی فورنیا کے ریور سائڈ کاوٴنٹی کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے تقریباً دو سو فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹروں کی مدد لی جارہی ہے۔ آگ کے نتیجے میں 150 ایکڑ اراضی جل کر خاک ہو گئی ہے۔ آگ پھیلنے کی وجہ سے قرب و جوار کے علاقوں میں کئی گھر خالی کرالئے گئے ہیں۔ تاہم اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔