01 مارچ ، 2013
کراچی… بروس ولس کے دیوانے ایکشن کے متوالے ہوجائیں تیار، صرف سات دن بعد پاکستان میں ایک بار ڈائی ہارڈ فائیو کاشاہکارآرہا ہے۔ڈائی ہارڈ فائیو میں ایک بار پھر ہالی وڈ کے ایکشن کنگ بروس ولس اپنے فینز کے لیے سیریز کی پچھلی فلموں سے کچھ مختلف لاررہے ہیں اور اس بار وہ اپنے کمالات روس میں دکھائیں گے،جہاں وہ اپنے بیٹے کو چھڑانے کے لیے پہنچتے ہیں۔ فلم میں ولس کا ساتھ دیا ہے جے کورٹنی اور سباسٹین کوچ نے جبکہ ہدایات دی ہیں” بی ہائنڈ دی اینی می لائنز“ اور” میکس پین “سے شہرت پانے والے جان مور نے ، دُنیا بھر میں دھوم مچانے کے بعد اگلے ہفتے سے یہ ایکشن تھرلر پاکستان بھر کے سینماوٴں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔