Time 12 جنوری ، 2025
دنیا

فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد زخمی

فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد زخمی
حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں ٹراموں میں سے ایک پٹری کو تبدیل کر کے اسٹیشن پر رکی ہوئی ٹرام سے ٹکرا گئی/ فوٹو: مقامی میڈیا 

فرانسیسی شہر اسٹراس برگ میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر اسٹراس برگ کے سنٹرل اسٹیشن میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے جب کہ کچھ کو معمولی چوٹیں آئیں۔ 

رپورٹ کے مطابق طبی حکام نے 100 افراد کو اسپتالوں میں چیک کیا اور کسی کی حالت بھی تشویشناک نہیں ہے۔ 

فرانسیسی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔ 

دوسری جانب فرانس کے مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں ٹراموں میں سے ایک پٹری کو تبدیل کر کے اسٹیشن پر رکی ہوئی ٹرام سے ٹکرا گئی۔

یاد رہے اسٹراس برگ 1994 میں ٹرام سروس دوبارہ شروع کرنے والا پہلا فرانسیسی شہر ہے،فرانس میں ٹرام سروس 1960 میں بند کر دی گئی تھی۔

مزید خبریں :