01 مارچ ، 2012
گلگت… سانحہ کوہستان میں جاں بحق ہونیوالے 16 افراد کے سوگ میں گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع آج تیسرے روز بھی مکمل بند ہیں اور تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں،گلگت بلتستان کے سرکاری ونجی دفاتر اور اسکول بند ہیں، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔اسکردو میں پیٹرول پمپ بندہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ روز گلگت میں کشیدہ صورتحال کے بعد کرفیو کا اعلان کیاگیا تھا جسے بعد میں واپس لے لیاگیا۔کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے جگہ جگہ رینجرز اور پولیس اوراسکاوٴٹس کے اہلکار تعینات ہیں۔۔سیکیورٹی فورسز کے گشت میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے۔قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی نے نماز جمعہ کے بعد گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہروں اورریلیوں کی اپیل کی ہے۔منگل کوشاہراہ قراقرم پر ہربن کے مقام پر مسافر بسوں سے16 افراد کواتار کر ٹارگٹ کر کے گولیوں کا نشانہ بنایاگیا تھا،قتل کئے جانے والے 15 افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں،، ایک شخص کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔