پاکستان
01 مارچ ، 2013

الیکشن میں خون خرابا نظر آرہا ہے، پیر پگاڑا

الیکشن میں خون خرابا نظر آرہا ہے، پیر پگاڑا

لاہور…حروں کے روحانی پیشوا پیر پگاڑا کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بہت خون خرابا نظر آ رہا ہے۔ انتخابات مسائل کا حل نہیں، وہی چہرے واپس آجائیں گے۔پیر پگاڑا نے لاہور میں وزیراعظم کے سابق مشیر چودھری ظہیر احمد کی رہائش گاہ پر ظہرانے میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر تبدیل ہونا چاہیے۔ آئندہ الیکشن پیسوں سے ہو گا سندھ میں تو خریداری کا عمل شروع ہے ان کے پاس جتنے پیسے ہیں لگائیں گے۔ پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف چوہدریوں سمیت تمام مسلم لیگوں کے اکٹھا ہونے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :