Time 15 جنوری ، 2025
جرائم

کراچی: پنکھا چرا کر بھاگنے والا چور عمارت سے گرکر ہلاک

کراچی: پنکھا چرا کر بھاگنے والا چور عمارت سے گرکر ہلاک
چور نے ایک گھر سے پنکھا چوری کیا تھا اور چوری کے بعد عمارت پر چڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی میں ایک شخص چوری کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ  ناظم آباد 4 نمبر میں پیش آیا جہاں ایک چور عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ 

پولیس نے بتایا کہ عمارت سے گر کر ہلاک ہونے والے چور نے ایک گھر سے پنکھا چوری کیا تھا اور چوری کے بعد عمارت پر چڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا جس دوران  پاؤں پھسلنے سے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے گرکر شدید زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق زخمی چور کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

مزید خبریں :