کاروبار
01 مارچ ، 2012

اسمارٹ فونز کی مارکیٹ 50 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ سکتی ہے

اسمارٹ فونز کی مارکیٹ 50 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ سکتی ہے

بارسلونا… ترقی پزیر معیشتوں میں تھری جی اور دیگر ٹیکنالوجی کے متعارف ہونے سے اسمارٹ فونز کی مارکیٹ 50 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ سکتی ہے۔بارسلونا مین جی ایس ایم کانفرنس سے خطاب میں ماہرین کا کہنا تھا کہ سستے اسمارٹ فونز کی عدم دستیابی سے تھری جی اور دیگر جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں مسائل ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ترقی نہیں ہورہی ہے۔اسمارٹ موبائل فونز بنانے والوں کوان کی قیمت کم کرنا ہوگی جس سے وہ 50 ارب ڈالر سالانہ کی صنعت حاصل کرسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فون مہنگا ہونے کی وجہ سے بھارت میں اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد صرف 5 فی صد ہے، جبکہ روس میں یہ تعداد 10 فی صد ہے۔اسمارٹ فونزکا استعمال بڑھنے سے موبائل خدمات فراہم کرنے والوں کی آمدنی میں اضافہ ہوجائے گا۔

مزید خبریں :