پاکستان
01 مارچ ، 2012

نو منتخب رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا نے حلف اٹھا لیا

نو منتخب رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا نے حلف اٹھا لیا

کراچی…سابق وزیر داخلہ سندھ کے بیٹے حسنین مرزا نے سندھ اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حسنین مرزا کے حلف اٹھا نے کے موقع پر ایوان میں جئے بھٹو اور زند ہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ میرے خاندان اور آبا و اجداد نے ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور میرا بیٹا بھی انہی کے نقش و قدم پر چلے گا ۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہہ ہمارے خاندان نے سچائی پر قائم رہتے ہوئے بدین میں عوام کی خدمت کی ہے۔ اس موقع پر نومنتخب رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا نے کہا کہ میرے والد نے بھی ہمیشہ مظلوموں کے لئے آواز بلند کی ہے اور میں بھی سندھ اسمبلی میں عوام کے لئے آواز بلند کرونگا۔

مزید خبریں :