پاکستان
02 مارچ ، 2013

جمرود بم د ھماکہ کے متاثرین کا امداد نہ ملنے پر احتجاجی پشاور پریس کلب پر مظاہرہ

پشاور…خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں بم د ھماکے کے متاثرین نے امداد نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ متاثرین نے پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ 17 دسمبر 2012 کو جمرود بازار د ھماکے میں 22 افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوئے تھے تاہم تاحال کسی ایک متاثرہ خاندان کو بھی حکومتی امداد نہیں ملی۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو جلد امداد دی جائے۔ بصورت دیگر گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

مزید خبریں :