02 مارچ ، 2013
لاہور…شیخ زید اسپتال میں ڈاکٹروں ،نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کی حمایت میں دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا،مظاہرین نے آوٴٹ ڈور اور وارڈز آپریشن تھیٹربند کر دیئے،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے،شیخ زید اسپتال میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں ،نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت 20 فیصد مہنگائی الاوٴنس کی کٹوتی کی بندش اور کنوینس الاوٴنس بحال نہیں کرتی ، احتجاج جاری رکھا جائے گا، پیرا میڈیکل اسٹاف کے صدر عبدالغفور علوی نے کہاکہ گذشتہ روز محکمہ صحت پنجاب کے حکام سے ہونے والے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے۔