پاکستان
02 مارچ ، 2013

اراضی کیس :ملک ریاض اورعلی ریاض احتساب عدالت سے باعزت بری

راولپنڈی…احتساب عدالت نے ملک ریاض اورعلی ریاض کو اراضی کیس میں باعزت بری کر دیا۔عدالت میں وکلاء کے درمیان گرما گرم بحث ہو ئی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور تقریباً2گھنٹے بعد فیصلہ سنایا گیا جس میں احتساب عدالت نے1401کنال اراضی کیس میں ملک ریاض اورعلی ریاض کواس کیس میں باعزت بری کر دیا۔احتساعدالت کے فیصلے کے بعد ملک ریاض نے مختصراً گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عزت بری ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،جنھوں نے مجھ پر الزام لگایا تھا ان کا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔

مزید خبریں :