پاکستان
02 مارچ ، 2013

جوڈیشل کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کیلئے 7ایڈیشنل ججز کے تقرر کی سفارش

جوڈیشل کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کیلئے 7ایڈیشنل ججز کے تقرر کی سفارش

اسلام آباد…جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 7ایڈیشنل ججز کے تقرر کی سفارش کر دی ہے ، ذرائع کے مطابق نئے ایڈیشنل ججز کیلئے عبدالطیف خان، ملک منظور، افسر علی شاہ ،لعل جان خٹک، اکرام اللہ خان، مسرت ہلالی، سعود خان کے نام منظور کئے گئے ہیں جبکہ حیات علی شاہ کے نام پر کمیشن کے اجلاس میں اتفاق نہ ہو سکا۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے6ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر غور جاری ہے جبکہ اٹارنی جنرل اور بار کے نمائندے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شریک نہیں۔

مزید خبریں :