پاکستان
02 مارچ ، 2013

بے نظیر قتل کیس میں مزید 2 گواہان کے بیان قلمبند

بے نظیر قتل کیس میں مزید 2 گواہان کے بیان قلمبند

راولپنڈی … راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں مزید 2 گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے۔ بے نظیر قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی، سب انسپکٹر اعجاز شاہ اور موبائل کمپنی کے منیجر الیاس جمال نے بیانات قلم بند کرائے۔ کیس کی مزید سماعت 4 مارچ کو ہوگی ۔

مزید خبریں :