27 جنوری ، 2025
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور گلستان جوہرمیں رات کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شاہراہ فیصل پر رات کم سے کم درجہ حرارت 10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اس کے علاوہ ماڑی پورپررات کم سےکم درجہ حرارت11اور بن قاسم میں12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔