27 جنوری ، 2025
صدرپاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن ڈاکٹر وسیم جمالوی کا کہنا ہے کہ بچوں میں نمونیا، سانس کی نالی کےانفیکشن اور دیگر امراض بڑھ رہے ہیں۔
جیو نیوز سےگفتگو میں ڈاکٹر وسیم نے کہا کہ سول اسپتال میں جون تا دسمبر سانس کے امراض کے 4 ہزار سے زائدکیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈاکٹر وسیم جمالوی کے مطابق سول اسپتال میں جون تا دسمبر 1000بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی۔
صدرپاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن نے ہدایت کی کہ بچوں کو گرم کپڑوں میں رکھیں اور ٹھنڈی ہوا سے بچائیں، بند کمروں میں تازہ ہوا کی آمد کو یقینی بنائیں، بچوں کو بار بار ہاتھ دھونے کی عادت ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ بیمار بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کریں اور وائرل انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن پر توجہ دیں۔