Time 28 جنوری ، 2025
دلچسپ و عجیب

بھارت میں خاتون موبائل فون نگلنے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

بھارت میں خاتون موبائل فون نگلنے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
فوٹو: فائل

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں خاتون موبائل فون نگلنے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے خاتون کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔

بومورو گاؤں سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون گزشتہ 15 سال سے ذہنی مریضہ تھی، خاتون کے رشتے دار نے فون نہ ملنے پر خاتون سے پوچھا جس پر اس نے بتایا کہ اس نے موبائل فون نگل لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بٹنوں والا موبائل فون خاتون کے گلے میں پھنسا ہوا تھا، ڈاکٹروں کی جانب سے آپریشن کرکے موبائل نکالنے کے باوجود خاتون بچ نہ پائیں۔

مزید خبریں :