Time 30 جنوری ، 2025
کھیل

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
اسٹیو اسمتھ نے گال ٹیسٹ کے پہلے دن کیریئر کی 35 ٹیسٹ سنچری بھی اسکور کی—فوٹو: ایکس

 آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے والی آسٹریلوی ٹیم ان دنوں سری لنکا کا دورہ کررہی ہے۔

جہاں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ گال میں جاری ہے۔ 

بدھ کو سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبورکیا۔

اسمتھ کو سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے صرف ایک رن کی ضرورت تھی۔ وہ  دنیا کے 15 ویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 رنز اسکور کیے۔

اسٹیو اسمتھ نے 115 ویں ٹیسٹ میچ  میں 10 ہزار رنز مکمل کیے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں میچز کے لحاظ سے  تیز ترین10 ہزار رنز مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے  بیٹر ہیں۔

سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے بھی یہ کارنامہ 115 ٹیسٹ میچوں میں سر انجام دیا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا نے سب سے کم 111 ٹیسٹ میچوں میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کیا تھا۔ 

اسٹیو اسمتھ نے گال ٹیسٹ کے پہلے دن کیریئر کی 35 ٹیسٹ سنچری بھی اسکور کی۔

سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 330 رنز بنائے، عثمان خواجہ 147  اور اسٹیو اسمتھ 104 رنز کے ساتھ ناٹ  ہیں۔

اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ 57 اور مارنس لبوشین 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مزید خبریں :