Time 31 جنوری ، 2025
پاکستان

نوجوان کی محبت میں امریکا سے آئی خاتون نے واپسی پر مشروط آمادگی ظاہر کردی

کراچی: نوجوان کی محبت میں امریکا سے پاکستان آنے والی خاتون واپس اپنے ملک جانے کے لیے رضامند ہوگئی۔ 

خاتون نے واپس اپنے ملک جانے کے لیے شرط رکھی ہے۔ امریکی خاتون نے اپنے نئے بیان میں کہا کہ میرےپاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے، میں اپنے ملک میں واپس جانے کو تیار ہوں۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ مجھے نیویارک واپسی کا ٹکٹ دیا جائے۔ 

واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔

امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے، پیسوں کے لیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسہ ہے۔


مزید خبریں :