03 مارچ ، 2013
کراچی…وحدت المسلمین نے سانحہ عباس ٹاؤن کراچی میں چالیس سے زیادہ افراد کی شہادت اور 135سے زیادہ شہریوں کے زخمی ہونے کی سخت مذمت کی ہے اور پیر کو پرامن ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کے لیے کراچی میں فوجی آپریشن کیا جائے۔