Time 08 فروری ، 2025
دنیا

بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی نے بیٹے کی شادی پر 10 ہزار کروڑ سماجی کاموں کیلئے عطیہ کردیے

بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی نے بیٹے کی شادی پر 10 ہزار کروڑ سماجی کاموں کیلئے عطیہ کردیے
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کے بیٹے جیت اڈانی کی شادی ہیرے کے تاجر کی بیٹی دیوا سے ہوئی/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت کے ارب پتی تاجر گوتم اڈانی نے اپنے بیٹے کی شادی پر 10 ہزار کروڑ روپے سماجی کاموں میں عطیہ کردیے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کے بیٹے جیت اڈانی کی شادی ہیرے کے تاجر کی بیٹی دیوا سے ہوئی، یہ شادی سادہ، مذہبی اور گجراتی رسم و رواج کے تحت انجام پائی جس میں خاندان اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

یہ شادی خبروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی بھی زینت بنی ہوئی ہے جس کی وجہ ایک امیر صنعت کار کے بیٹے کی شادی نہ صرف سادہ انداز میں ہونا ہے بلکہ اس شادی میں گوتم اڈانی کی جانب سے سماجی کاموں کیلئے 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا کیا گیا عطیہ بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ عطیہ کی جانے والی رقم کا ایک بڑا حصہ صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم  سمیت بنیادی کاموں میں خرچ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :