Time 09 فروری ، 2025
کھیل

بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند، کھیل روکنا پڑگیا

بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند، کھیل روکنا پڑگیا
 میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہونے پر بھارت کرکٹ بورڈ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا— فوٹو:بھارتی میڈیا

بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہوگئیں جس پر بھارتی بورڈ کو تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیسہ کے شہر کٹک میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میں اُس وقت فلڈلائٹس بند ہوگئیں جب بھارت 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہا تھا۔

7 ویں اوور کے آغاز سے قبل ہی ایک پول کی متعدد لائٹس بند ہوئیں اور پھر پہلی گیند کے بعد پول کی ساری لائٹس بند ہوگئیں جس کے باعث میچ روکنا پڑا۔ 

لائٹس بند ہونے کے بعد کئی منٹ تک کھلاڑی فیلڈ میں انتظار کرتے رہے اور لائٹس ٹھیک نہ ہونے پر ڈریسنگ روم چلے گئے۔

بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند، کھیل روکنا پڑگیا
— فوٹو: اسکرین گریب

تقریباً آدھے گھنٹے تک میچ رکا رہا اور فلڈلائٹس آن ہونے پر کھلاڑی فیلڈ میں واپس آئے۔

دوسری جانب میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہونے پر بھارت کرکٹ بورڈ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کرکٹ صارفین نے بھی لائٹس بند ہونے پر اپنے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مزید خبریں :