Time 10 فروری ، 2025
کھیل

نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل، صدر مملکت افتتاح کریں گے، شائقین کا داخلہ مفت

نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل، صدر مملکت افتتاح کریں گے، شائقین کا داخلہ مفت
تمام ہاسپٹیلیٹی باکسز کی تزئین و آرائش کی گئی ہے، نئی رنگ روڈ اور پیڈسٹرین برج کی تعمیر کی گئی ہے__فوٹو: فائل

نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز  ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد رنگا رنگ افتتاح کل ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ جاری ہے، ورکرز کی دن رات محنت کی وجہ سے یہ منصوبہ 120روز میں مکمل ہوا ۔ تقریب میں معروف گلوکار شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اور دیگر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ 

آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا، عوام کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔

اس سے قبل 28 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا گیا تھا، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وہ پوری ٹیم کی محنت کو سراہتے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں پویلین عمارت کی مکمل دوبارہ تعمیر، ہر انکلوژر میں نئی کرسیاں، جدید ایل ای ڈی لائٹس، جدید اسکور اسکرینز اور شائقین کے بہتر ویو کے لیے جنگلے ختم کیے گئے ہیں۔ 

تمام ہاسپٹیلیٹی باکسز کی تزئین و آرائش کی گئی ہے، نئی رنگ روڈ اور پیڈسٹرین برج کی تعمیر کی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے  کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے تمام مزدوروں، اور پی سی بی کی پوری ٹیم کی محنت کو سراہتا ہوں۔ اس نئے اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور چیمپئنز ٹرافی کے دوران کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

مزید خبریں :