09 فروری ، 2025
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زچہ اور نومولود بچے مکمل صحت یاب ہیں۔
تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عباس کےمطابق علاقہ شگو کی رہائشی خاتون کے ہاں 2 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ڈاکٹر عباس کے مطابق زچہ اور بچے مکمل صحت یاب ہیں، بچوں کے والد سراج خان نے 5 بچوں کی ولادت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بنوں میں بھی ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔