04 مارچ ، 2013
بنوں …بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ اوردستی بم برآمد کرلیے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقہ ڈومیل میں سرچ آپریشن جاری تھا اس دوران ایک خالی مکان کی تلاشی لی گئی تو زمین میں چھپائی گئی ایک خودکش جیکٹ اورچاردستی بم برآمد کرلیے گئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اورمشکوک افراداورمشتبہ گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔