04 مارچ ، 2013
پشاور…چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ آمروں نے تین مرتبہ جمہوری حکومتوں کو رخصت کیا،دیانتدارججزالیکشن کی نگرانی کرکے اسے مثالی بنائیں۔پشاورڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس دوست محمد کا کہناتھا کہ آمروں نے باربارجمہوری حکومتوں کو چلتاکیا اورآئین کو مسخ کرکے رکھ دیا۔ اُن کا کہناتھا کہ آمرکی غلط خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہمارا جھکاوٴ ایک طرف رہا۔ اِن غلطیوں سے ملک دولخت ہوگیا۔ان کا کہناتھاکہ ضیاء الحق نے آئین کو عضومعطل بنایا اورآج کی خرابیوں کی بنیاداس دورمیں رکھی گئی تھی۔اُن کا کہناتھا کہ نااہلی اوردوسری وجوہات کی وجہ سے دیگرریاستی اداروں کے کام کا بوجھ بھی عدلیہ پرپڑاہے۔