پاکستان
04 مارچ ، 2013

شکارپور دھماکے میں زخمی گدی نشین سائیں حاجن شاہ جاں بحق

شکارپور دھماکے میں زخمی گدی نشین سائیں حاجن شاہ جاں بحق

کراچی…شکار پور کی درگاہ حاجن شاہ ماڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں زخمی ہونے والے گدی نشین کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ آٹھ روز قبل درگاہ حاجن شاہ ماڑی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 4افراد جاں بحق اورگدی نشین سائیں حاجن شاہ سمیت 11افراد زخمی ہوئے تھے۔ سائیں حاجن شاہ کو شکارپور سول اسپتا ل سے کراچی کے ایک اسپتال کے برنز وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں آج وہ زخمو ں کی تا ب نا لاتے ہوئے انتقال کر گئے سائیں حاجن شاہ کے انتقال کی خبر کے بعد شکارپور شہر سوگ میں ڈوب گیا اورکاروباری مراکزبند ہوگئے۔درگاہ حاجن شاہ پر بڑی تعداد میں مرید اوران کے عقیدت مندتعزیت کے لئے پہنچ گئے۔میت کل صبح شکارپورکے علاقے گوٹھ ماڑی میں لائی جائے گی جہاں تدفین کی جائیگی۔

مزید خبریں :