پاکستان
04 مارچ ، 2013

وفاقی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فی صد اضافہ منظور

وفاقی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فی صد اضافہ منظور

اسلام آباد…وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا کی سفارشات پر وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وفاقی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فی صد اضافے کی منظوری دے دی۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 20 فیصد اضافہ وفاقی سیکریٹیریٹ ملازمین کے اسپیشل پے الاوٴنس میں کیا گیا۔ وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا کے مطابق ملازمین کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے تنخواہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاقی سیکریٹیریٹ کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے جمعہ کو کام چھوڑ کر دفاتر کے باہر دھرنا دیا تھا اور مختلف وزارتوں کی تالا بندی بھی کردی تھی۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2013 سے ہو گا۔

مزید خبریں :