04 مارچ ، 2013
اسلام آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت اقتدار میں آ کر 90 روز میں امن بحال کر دے گی اور قرضے کے لیے کسی ملک کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ دعوے سے کہتے ہیں کہ ان کی حکومت 90 رو ز میں ملک میں امن و امان بحال اور بڑی کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی دباوٴ پر پاک ایران گیس پائپ لائن پر پیش رفت نہیں ہو رہی، ملک میں فرقہ واریت کی ذمہ دار خود حکومت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو مینار پاکستان پر تحریک انصاف تاریخی سونامی لائے گی۔