Time 13 فروری ، 2025
دنیا

جرمنی میں افغان شہری نے مزدوروں کے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، 28 افراد زخمی

جرمنی میں افغان شہری نے مزدوروں کے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، 28 افراد زخمی
پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور 24 سالہ افغان شہری تھا— فوٹو: رائٹرز

جرمن شہر میونخ میں افغان شہری نے مزدوروں کے مجمعے پر گاڑی چڑھا کر کم از کم 28 افراد کو زخمی کردیا۔ 

حکام کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔

جرمن پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور 24 سالہ افغان شہری تھا جس نے ملک میں پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور پر جرمنی میں چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات عائد تھے، ساتھ ہی ملک بدری کے احکامات بھی جاری ہوئے ہیں۔ 

جرمنی کی ریاست باوارایا کے وزیر اعظم نے کہا ہے مشتبہ حملہ دہشت گردی ہوسکتی ہے، حملہ امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور یوکرینی صدر ویلادیمیر زیلنسکی کی میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے آمد سے چند گھنٹوں پہلے پیش آیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی جرمنی کے شہر آشافنبورگ میں چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے، غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کے شبہے میں 28 سالہ افغان باشندے کو موقع سے گرفتار کیا گیا تھا۔


مزید خبریں :