کھیل
04 مارچ ، 2013

پاکستان ہاکی ٹیم 4 اپریل کو بھارت جائے گی، آصف باجوہ

پاکستان ہاکی ٹیم 4 اپریل کو بھارت جائے گی، آصف باجوہ

لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باوجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم 5سیریز کھیلنے کے لئے 3 اپریل کو بھارت جائے گی، جبکہ بھارتی ٹیم 23 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ یہ سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی بحال کرنے کی ایک کڑی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفتر میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ہاکی ٹیم 5 میچوں کی سیریز کھیلنے بھارت جائے گی۔ جبکہ بھارتی ہاکی ٹیم بھی پاکستان میں 5 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دعا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹس کا دوبارہ آغاز ہو۔آصف باجوہ نے بتایا کہ ملائشیا میں ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے کیے جانے اقدامات کو رول ماڈل قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :