04 مارچ ، 2013
لاہور…مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے تمام مسلم لیگیں اکٹھی ہوتی نظر نہیں آ رہیں ۔لاہور میں وکلاء کے ایک گروپ کی فنکشنل میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پیرپگاڑا کاکہنا تھا کہ حکمرانوں نے پانچ سالوں میں تمام ادارے تباہ کر دیے ،پاکستان آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے جا رہا ہے اور پیچھے گڑھا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کا دھرنا اور اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھے ہونے سے لگتا ہے الیکشن ہوگا تاہم جلوسوں کا ماحول بنتا نظر نہیں آ رہا ،پیرپگاڑا نے کہا کہ جی ایچ کیو سے ان کے بہتر تعلقات ہیں، مشرف کو مسلم لیگوں کے اتحاد میں شامل نہیں کرینگے ، ماضی میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے والے قوم پرست اب اس کے ساتھ نہیں ۔