05 مارچ ، 2013
اسلام آباد…کراچی بم دھماکوں پر چیف جسٹس پاکستان کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کل ہوگی یہ ازخود نوٹس چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کراچی بم دھماکوں کے بارے میں رجسٹرار سپریم کورٹ کے خط پر لیا ہے۔ سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے رجسٹرار کے خط کو پیٹیشن میں تبدیل کیا اور سندھ کے آئی جی اور ایڈوکیٹ جنرل کو 6 مارچ کیلیے نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ بادی النظر میں حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔