پاکستان
05 مارچ ، 2013

سانحہ عباس ٹاوٴن کا مقدمہ تھانہ سچل میں نامعلوم افراد کے خلاف درج

سانحہ عباس ٹاوٴن کا مقدمہ تھانہ سچل میں نامعلوم افراد کے خلاف درج

کراچی…سانحہ عباس ٹاوٴن کراچی میں بم دھماکے کا مقدمہ 2 دن بعد تھانہ سچل میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ 49 افراد جاں بحق اور140 زخمی ہوئے، جبکہ دھماکا گاڑی کے ذریعے کیا گیا۔ حکومت نے متاثرین کے لیے امدادی رقم کا اعلان بھی کردیا اور اپنی بے حسی پر پردہ ڈالنے کے لیے دھماکیکی تحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کردی لیکن مقدمہ درج کرنے کا خیال دو دن گزرجانے کے بعد پولیس کو آیا ۔

مزید خبریں :