05 مارچ ، 2013
جمرود…خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے سول اسپتال میں دھماکے سے 2خواتین زخمی ہوگئیں۔ایجنسی سرجن ڈاکٹر سمین شنواری کے مطابق جمرود کے سول اسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے آفس میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ دھماکے سے دفترکو شدید نقصان پہنچا ہے۔جبکہ ایک لیڈی ہیلتھ ورکر سمیت 2خواتین زخمی ہوگئیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔